اوستہ محمد میں تین روزہ مفت بلڈ چیک کرنے کی تقریب منعقد


 جمع ۱۷ مارچ ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۱۳۳     اوستا محمد   پرنٹ نکالیں
سردار رستم خان جمالی بلڈ بینک کی ربن کاٹ کر افتتاح کرتے ہوئے

رپورٹ    منظور سومرو   :اوستہ محمد: شہید سردار زادہ رستم خان جمالی بلڈ بینک کی جانب سے آج تین روزہ مفت بلڈ چیک کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خاص کونسلر میر مظفر خان جمالی نے کیا، اس موقع پر انہوں نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ خوش آءئند بات ہے کہ ایسے شہر میں یہ سہولت ہو انہوں نے کہا کہ یہ وہ کام ہے کہ کسی کو کسی کی خبر نہ ہو اس کام میں مدد کریں یہ کار خیر ہے اس میں ہم سب کو مدد کرنا ہے ، اور ضرورت کے وقت جس کو بلڈ چاہیے وہ ان کو دیں انہوں نے ا س کار خیر میں شوکت گولہ اور بخشل مستوئی سمیت تمام ممبران کو خیراج تحسین پیش کرتا ہوں ، اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز علی سومرو ، شوکت گولہ ، بخشل مستوئی ، عزیز جمالی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کریا ہم دکھا وئے کے لیئے کام نہیں کرتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی مشکل وقت میں کسی کے کام آنا ہے، انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اس کار خیر میں مدد کرتے آرہے ہیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی مدد کو جاری رکھیں گے ۔