طیارے میں دو مسافروں کی لڑائی کے باعث ہنگامی لینڈنگ


 ہفتہ ۱۸ مارچ ۲۰۱۷    ۳ ماہ پہلے     ۳۰     لاہور   پرنٹ نکالیں
ایتھوپئین ایئرلائنز کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: ایتھوپئین ایئرلائنز کے ایک طیارے کو دوران پرواز مسافروں میں لڑائی کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ افریقی ملک ایتھوپیا کی فضائی کمپنی ایتھوپئین ایئر لائن کی پرواز ادیس ابابا سے بیجنگ جارہی تھی کہ دوران پرواز اس میں سوار دو مسافروں کے درمیان جھگڑاہوگیا، جھگڑے کے باعث دونوں کو خاصی چوٹیں آئیں لیکن ایک مسافر کی حالت زیادہ تشویشناک ہو گئی ، جس کے باعث طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاے کے کپتان کی جانب سے تفصیلات سے آگاہ کئے جانے کے بعد رن وے کے قریب ہی ایک ایمبولینس بھی پہنچا دی گئی تھی جس کی مدد سے زخمی مسافر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے جب کہ طیارہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا۔