ڈیرہ اسما عیل خان : کینٹ پولیس کی کارروائی ، ہزاروں روپے مالیت کی چرس برآمد ، ایک ملزم گرفتار


 اتوار ۱۹ مارچ ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۱۹     ڈیرہ اسما عیل خان   پرنٹ نکالیں
ہزاروں روپے مالیت کی چرس برآمد ، ایک ملزم گرفتار (فائل فوٹو)

رپورٹ    ظفر عباس   :ڈیرہ اسما عیل خان : کینٹ پولیس نے چاہ سید منور میں کارروائی کر کے ہزاروں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا ،پروآ پولیس نے محفل موسیقی میں اونچی آواز میں سپیکر کے استعمال پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،سٹی پولیس نے محلہ حضرت بلال میں چھاپے کے دوران چار جعلی چیکوں اور فراڈ کے چار مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ،گومل یونیورسٹی پولیس نے بالو ہزارہ میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر اسکے بھائی کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے پولیس نفری کے ہمرا ہ چاہ سید منور میں ایک منشیات فروش سے 900گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ،کوٹلی کے قریب یعقوب مروت سے ایک خنجر برآمد کر لیا ،ایس ایچ او پروآ منہاج سکندر بلوچ نے محفل موسیقی میں اونچی آواز میں سپیکر کے استعمال پر عمیر ولد صوبہ کے خلاف تین لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،گومل یونیورسٹی پولیس نے بالو ہزارہ میں اشتہاری ملزم ممتاز کو پناہ دینے پر اسکے بھائی قیوم نواز بلوچ کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او سٹی عابد اقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر چار جعلی چیک اور ایک فراڈ کیس کے اشتہاری ملزم خالد راجپوت سکنہ محلہ حضرت بلال کو گرفتار کر لیا ۔