نہانے کے دوران موبائل فون کی چارجنگ نے برطانوی شہری کی جان لے لی


 اتوار ۱۹ مارچ ۲۰۱۷    ۳ ماہ پہلے     ۸۱     لندن   پرنٹ نکالیں
موبائل فون کی چارجنگ نے برطانوی شہری کی جان لے لی (فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   : لندن: برطانوی شہری رچرڈ بل نے نہانے کے دوران ٹب کے برابر میں اپنا آئی فون چارجنگ کے لیے لگایا ہوا تھا کہ اچانک فون ٹب میں گرگیا جس کے باعث ٹب میں کرنٹ پھیل گیا اور رچرڈ کی موت ہوگئی، واقعے کے بعد رچرڈ کی اہلیہ نے جب شوہر کے جسم پر زخموں کے نشانات دیکھے تو انہیں لگا کسی نے ان پر حملہ کیا ہے لہذا انہوں نے فوراً طبی عملے کو کال کی جس نے طبی معائنے کرنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رچرڈ کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے اور ان کے جسم پر زخم کے نشانات کسی حملے کے نہیں بلکہ کرنٹ کے باعث آئے۔