نوشہرہ :مسلح ملزمان کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق


 پير ۲۰ مارچ ۲۰۱۷    ۳ دن پہلے     ۱۴     نوشہرہ   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :نوشہرہ : سپین خاک چراٹ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے سپین خاک چراٹ میں چھ مسلح ملزمان نے لال سید کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ لال سید اور اس کا بھائی سرتاج خان اور دو راہگیر حسن ایاز اور ضابطہ شاہ جاں بحق ہو گئے۔ ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔