اسلام آباد: وزیراعظم نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کھولنے کا حکم دے دیا


 پير ۲۰ مارچ ۲۰۱۷    ۶ ماہ پہلے     ۲۷     اسلام آباد   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان صدیوں کے مذہبی، ثقافتی، تاریخی روابط اور تعلق کے پیش نظر سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تانے بانے افغان سر زمین پر موجود پاکستان دشمن عناصر سے ملنے کے باوجود ہم نے سرحد خیرسگالی جذبے کے تحت فوری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ جن وجوہات کی بنا پر سرحد بند ہوئی اس کے تدارک کے لئے افغان حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون کی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔