ماہرہ اور رنبیر کے درمیان گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


 پير ۲۰ مارچ ۲۰۱۷    ۷ ماہ پہلے     ۲۳     دبئی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :دبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے درمیان اسٹیج کے پیچھے گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ تصویریں بنوائیں لیکن دونوں کے درمیان اسٹیج کے پیچھے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔رنبیر کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر اسٹیج کے پیچھے ماہرہ خان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز شئیر کی گئی ہیں جس میں ماہرہ خان اور رنبیر کے درمیان کسی بات پر شدید جملوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور ماہرہ خان کافی غصہ میں دکھائی دےرہی ہیں جب کہ رنبیر بھی کافی سنجیدہ ہیں تاہم ویڈیو میں آواز نہ ہونے کی وجہ سے واضح نہ ہوسکا کہ دونوں کے درمیان کس موضوع پر گفتگو کی جارہی ہے۔