ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر شکست دینے کے لئے گرین شرٹس تیار


 پير ۲۰ مارچ ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۲۰     لاہور   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری کی بدولت ورلڈکپ 2019 میں رسائی کاعزم لیے قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد کی قیادت میں آج کراچی سے براستہ دبئی ویسٹ انڈیز کے لیے اڑان بھرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے رخت سفر باندھ لیا، ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر شکست دینے کا عزم لیے گرین شرٹس پیرکی شب کراچی سے براستہ دبئی کیریبیئن جزائر کے لیے روانہ ہوگی، ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے جبکہ ٹیسٹ کی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا جس کی قیادت مصباح الحق کے سپرد ہوگی۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی15رکنی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد (کپتان)، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی،سہیل تنویر، وہاب ریاض، رومان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہیں ۔16رکنی ون ڈے اسکواڈ میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، سرفراز احمد ( کپتان) عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔ ٹیم کے مینجر طلعت علی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھ ہیں۔