تہمینہ جنجوعہ نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا


 پير ۲۰ مارچ ۲۰۱۷    ۶ ماہ پہلے     ۲۴     اسلام آباد   پرنٹ نکالیں
سابق سفیر تہمینہ جنجوعہ (فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :اسلام آباد: جنیوا میں پاکستان کی سابق سفیر تہمینہ جنجوعہ نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بحیثیت خاتون سیکرٹری خارجہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں جبکہ ان سے قبل سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کو امر یکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیاہے ۔ تہمینہ جنجوعہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندو ب کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہی تھیں وہ اٹلی میں پاکستا ن کی سفیر اور متعدد بین الا اقوامی ادارو ں میں پا کستان کی نما ئندگی بھی کر چکی ہیں ۔ تہمینہ جنجوعہ کے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد فرخ عالم کو جنیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کردیا گیا جو جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے، فرخ عالم اس سے قبل جاپان میں پاکستانی سفیر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔