اوستہ محمد: پیپلز پارٹی 2018کے الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی، میرحسن علی خان جمالی


 پير ۲۰ مارچ ۲۰۱۷    ۳ ماہ پہلے     ۲۱۹     اوستا محمد   پرنٹ نکالیں
پیپلز پارٹی کے رہنماء میر حسن علی خان جمالی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے

رپورٹ    منظور سومرو   :اوستہ محمد :پیپلز پارٹی کے رہنماء میر حسن علی خان جمالی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندگی کرنے والی پارٹی ہے ، عوام پیپلز پارٹی میں شمولیت کر کے پارٹی کا مزید فولاد بنائیں، آنے والے الیکشن میں ، پورے ملک میں نمبر ون پرآئے گی۔ان خیا لات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء میر حسن علی خان جمالی نے میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا ہم نے شمولیت کے بعد پارٹی قیادت سے ملاقات کی اور حقیقت میں دیکھا جائے تو غریب عوام کی حقیقی نمائندگی کرنے والی پارٹی ہے، غریب عوام کا جو احساس ہے وہ اسی پارٹی میں ہے ملک کے لئے بھی اسی پارٹی کے دل میں محبت ہے اور ایک جذبہ بھی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2018میں ہونے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی کلین سوپ کرے گی کیونکہ عوام نے دیکھ لیا کہ کون سی پارٹی ملک اور عوام کی خیر خواہ ہے ، واحد پاکستان پیپلز پارٹی ہے جن کو عوام کا ، ملک کا اور جموریت کا احساس ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں میر حسن علی خان جمالی نے کہا مجھے امید ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں شامل ہو جائیں گے ۔