حیدرآباد : وزیر اعظم نواز شریف 25 مارچ کے جلسے میں حیدرآباد میں وفاقی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرینگے ، ضلعی صدر ن لیگ


 پير ۲۰ مارچ ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۹۷     حيدرآباد   پرنٹ نکالیں
مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حنیف صدیقی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ، فوٹو جان علی

رپورٹ    علی حمزہ   :حیدرآباد : مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حنیف صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 25 مارچ کو حیدرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، وزیراعظم حیدرآباد میں وفاقی یونیورسٹی اور 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر حنیف صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 25 مارچ کو حیدرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، وزیراعظم حیدرآباد میں وفاقی یونیورسٹی اور 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کا اعلان کریں گے جبکہ حیدرآباد ایئرپورٹ کی بحالی سمیت شہر کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے جلسے کے لئے متعدد مقامات زیر غور ہیں جس میں پکا قلعہ گراؤنڈ اور واپڈا گراؤنڈ بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک جلسے کی جگہ کا حتمی تعین نہیں ہوسکا ہے۔