جامشورو : مہران یونیورسٹی میں ڈگری، مارکس سرٹیفکیٹ ، ٹرانسکرپٹ و دیگر متعلقہ کاغذات نکوالنے کیلئے آن لائن سروس متعارف


 پير ۲۰ مارچ ۲۰۱۷    ایک ماہ پہلے     ۵۸     جامشورو   پرنٹ نکالیں
مہران یونیورسٹی میں ڈگری، مارکس سرٹیفکیٹ ، ٹرانسکرپٹ و دیگر متعلقہ کاغذات نکوالنے کیلئے آن لائن سروس متعارف

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو : مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے طلبہ و طالبات شعبہ امتحانات سے ڈگری، مارکس سرٹیفکیٹ ، ٹرانسکرپٹ و دیگر متعلقہ کاغذات نکوالنے کیلئے آن لائن سروس متعارف کروائی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اب اپنی ڈگری، پاس سرٹیفکیٹ ، ٹرانسکرپٹ اور مارکس سرٹیفکیٹ وغیرہ کے لئے آن لائن رجوع کر کے اس کی تفصیلات کے متعلق گھر بیٹھے معلومات حاصل کر سکیں گے . متعارف کرائے گئے آن لائن سروس کا افتتاح مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے ایک طالب علم سے ڈگری کا چالان لیتے ہوئے افتتاح کیا . سافٹ ویئر کی افتتاحی تقریب میں مہران یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی ، ناظم امتحانات سہیل احمد کھٹیان، و دیگر نے شرکت کی .