نئی ائیرکنڈیشنڈ بس سروس اب پورے لاہور میں سستے سفر کی سہولت مہیا کریں گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب


 پير ۲۰ مارچ ۲۰۱۷    ۳ ماہ پہلے     ۲۰     لاہور   پرنٹ نکالیں
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف (فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور : پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں دینا میرا خواب ہے اور نئی ٹراسپورٹ سروس اس کی تعبیر کی جانب ایک اور قدم ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاہورمیں اس سے پہلے مسافروں کی سہولت کےلیے اتنے بڑے پیمانے پر ٹرانسپورٹ نظام مہیا نہیں تھا لیکن 200 ائیرکنڈیشنڈ بسوں کی نئی سروس اب پورے لاہور میں سستے سفر کی سہولت مہیا کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری نئی سروس کے ذریعے شہر بھر کی ذیلی سڑکوں سے میٹرو کے روٹ تک پہنچ سکیں گے۔