کوئٹہ : ایف اور حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے روابط کے شبہ میں 16 افراد گرفتار


 پير ۲۰ مارچ ۲۰۱۷    ۶ ماہ پہلے     ۳٦     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں
کالعدم تنظیم سے روابط کے شبہ میں 16 افراد گرفتار (فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ : ایف اور حساس اداروں نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے روابط کے شبہ میں 16افرادکو گرفتار کرلیا۔ کوئٹہ کے علاقے پنجگور اور لورالائی میں حساس اداروں اور ایف سی کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلقات کے شبہ میں 16افراد کو حراست میں لے لیا۔سیکیورٹی فورسز نے گرفتار افراد کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے لورالائی میں غارسے ڈیٹونیٹر اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لئے۔ تاہم ایف سی اہلکاروں نے برآمد ہونیوالا سامان اپنی تحویل میں لے کر زیر حراست افرا د کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں نامعلومقام پر منتقل کردیا ۔