راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل جزوی طورپر موبائل فون سروس بندرہے گی


 پير ۲۰ مارچ ۲۰۱۷    ایک ماہ پہلے     ۲۹     اسلام آباد   پرنٹ نکالیں
راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل جزوی طورپر موبائل فون سروس بندرہے گی

رپورٹ    ویب ڈیسک   : اسلام آباد میں کل یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل جزوی طورپر موبائل فون سروس بندرہے گی جب کہ آج رات 12 بجے سے کل ایک بجے تک اسلام آباد میں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ ٹریفک پولیس حکام نے اس حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت پریڈ گراؤنڈ کو آنے والے راستے جزوی طور پر بند ہوں گے۔ پولیس نے پریڈ میں آنے والوں کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق پریڈ میں شرکت کرنے والوں کو قومی شناختی کارڈ اور دعوتی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا جب کہ مشکوک افراد یا اشیاء کی موجودگی پر عوام 15، 1135 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔