سندھ یونیورسٹی کی جانب سے سائیکل ریلی کے شرکا کے اعزاز میں تقریب منعقد


 پير ۱۰ اپريل ۲۰۱۷    ۳ ماہ پہلے     ٦۷     جامشورو   پرنٹ نکالیں
شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت جمناسٹک اکیڈمی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو: گھوٹکی سے کراچی جانے کے لیے نکالی گئی سائیکل ریلی حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ فوکل پرسن برائے جمناسٹک اور جامعہ سندھ کے فزیکل ایجوکیشن شعبے میں جمناسٹک کی تربیت کار پروفیسر مریم کیریو کی خصوصی دعوت پر جامعہ سندھ پہنچی۔ ریلی میں شامل 55 افراد کا استقبال کرنے لیے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت جمناسٹک اکیڈمی پہنچے۔ اس موقع پر ڈاکٹر برفت نے سائیکل ریلی میں شامل نوجوانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جیسے دیگر ممالک میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے سائیکل کلچر کو عام کیا گیا ہے اسی طرح جامعہ سندھ میں بھی سائیکل کلچر کو فروغ دلانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا اگر چائنہ کے وزیراعظم، آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور مختلف ریاستوں کے سربراہان ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے سائیکل سواری کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔ ڈاکٹر برفت نے صوبائی وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش مہر کی جانب سندھ میں پہلی بار ایسی صحت بخش اور ماحول دوست ریلی منعقد کروانے کے عمل کو سراہا۔ وائس چانسلر نے سائیکل ریلی میں شامل نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سائیکل ریلی ختم ہونے کے بعد مقابلہ جیتنے والوں کے اعزاز میں جامعہ سندھ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اور انہیں انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ ڈاکٹر برفت نے کہا کہ جو بھی نوجوان حیدرآباد کے پسگردائی میں مقیم ہیں، وہ آئیں اور کیمپس میں ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے سائیکل چلانے کے کلچر کو متعارف کروانے میں مدد فراہم کریں، اس سے ٹریفک کے دھوئیں کی باعث پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل کی جا سکے گی۔ ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ حیدرآباد اور سائیکل ریلی کے سربراہ ارشاد علی مخدوم نے سائیکل ریلی کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے شیخ الجامعہ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اساتذھ، ملازمین و طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔