جامشورو: جامعہ سندھ کے آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے حج کے لیے قرعہ اندازی کا انعقاد


 بدھ ۱۲ اپريل ۲۰۱۷    ۳ ھفتے پہلے     ٦٦     جامشورو   پرنٹ نکالیں
ڈاکٹر فتح محمد برفت نے عبدالحمید چاچڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو: جامعہ سندھ جامشورو کے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال ایک آفیسر کو حج پر بھیجنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قرعہ اندازی کی گئی، جس میں خوش نصیب انسٹیٹیوٹ آف میتھمیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس کے کمپیوٹر پروگرامر عبدالحمید چاچڑ کا قرعہ نکلا، جبکہ خوشنصیب آفیسر کے حج پر نہ جانے کی صورت میں کورنگ امیدوار ایڈمنسٹریشن برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار فیصل الزماں مغل کا نام نکلا۔ تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی کی تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے خوشنصیب امیدوارں کے نام کی قرعہ اندازی کی۔ تقریب میں آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کاکا، جنرل سیکریٹری سجاد حسین شاہ اور تمام افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے عبدالحمید چاچڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی شعبے کے ملازمین میں سے بھی ایک ملازم کو حج کی سعادت کے لیے بھیجا جائے گا، جس کے تمام اخراجات جامعہ سندھ برداشت کرے گی۔ ڈاکٹر برفت نے مزید کہا کہ جامعہ سندھ کے تمام اساتذہ، افسران و ملازمین کو دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نماز، حج اور دیگر تمام عبادات دراصل ہماری جانب سے اپنے خالق سے ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کا تجدید عہد ہوتی ہیں۔ تقریب میں آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر غلام بنی کاکا اور جنرل سیکریٹری سید سجاد حسین نے وائس چانسلر کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے جامعہ کے لیے اٹھائے گئے ان کے ہر قدم کی تائید کرنے کا اظہار کیا۔