تین صدیاں دیکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں


 اتوار ۱۶ اپريل ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۸۴     اٹلی   پرنٹ نکالیں
اٹلی کی شہری ایما 29 نومبر 1899 ء کو پیدا ہوئی(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :ورسیلی: دنیا کی معمر ترین خاتون 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی معمر ترین فرد اور خاتون کا ریکارڈ رکھنے والی اٹلی کے شہر ورسیلی کی رہائشی ایما مارٹینالوگیا مورانو 117 برس کی عمر میں چل بسی ہیں۔ایما 29 نومبر 1899 ء کو پیدا ہوئی اور وہ اس وقت آخری خاتون تھی جو کہ اٹھارویں صدی کے آخرمیں پیدا ہوئی۔ایما کو گزشتہ برس مئی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بک کی جانب سے معمر ترین خاتون سرٹیفیکیٹ دیا گیا جبکہ دنیا کے معمر ترین مرد کا اعزاز اسرائیل کرسٹل کے پاس ہے جو کہ اپنی 113 ویں سالگرہ ستمبر میں منا رہے ہیں۔