امریکا کی جڑواں بہنوں پرقسمت کی دیوی مہربان


 منگل ۱۸ اپريل ۲۰۱۷    ایک ماہ پہلے     ۵۴     واشنگٽن   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :واشنگٹن:امریکا کی جڑواں بہنوں پرقسمت کی دیوی مہربان ہوگئی، ایک نہیں دو نہیں ،پورے چالیس کالجوں نے 9 لاکھ ڈالر کی اسکالر شپ آفر کردی، اسکالر شپ کی رقم پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ 43 لاکھ سے بھی زائد بنتی ہے۔امریکی ہائی اسکول کی جڑواں بہنوں نے مستقبل کی تعلیم کیلئے مختلف کالجوں میں اپلائی کیا ،شاندارگریڈز کے باعث دونوں بہنوں کو 40 کالجوں نےاسکالر شپ کی پیشکش کی ، آفر کی گئی اسکالرشپ کی رقم 9 لاکھ ڈالر ہے۔دونوں بہنوں نےان کالجز میں ہاورڈ یونیورسٹی اور نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی کا انتخاب کیا ہے۔