کوئٹہ: نامعلوم افراد کی ٹیکسی پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک ، 2 زخمی


 جمع ۰۶ جنوری ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۷۲     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں
زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی ٹیکسی پر فائرنگ کے نتیجے میں ہزارہ برادری کے 2 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کلی مبارک میں نامعلوم ملزمان نے ٹیکسی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں سے 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکار اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔