چارسدہ پولیس کی کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دہشتگرد گرفتار، بارود و اسلحہ برآمد


 بدھ ۱۹ اپريل ۲۰۱۷    ۵ ماہ پہلے     ۸۱     چارسدہ   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :چار سدہ (آن لائن) چار سدہ پولیس کی کامیاب کارروائی ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، چار سدہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ، ٹی ٹی پی شیخ خالد گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشگرد سید شاہ عرف معاذ الرحمان عرف عابد ولد شمندروز سکنہ شبقدر کو گرفتار کرلیا گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر بیس کلو گرام بارود دو خود کش جیکٹ پندرہ ہینڈ گرینڈ ، دس ریموٹ 170ڈیٹونیٹر، راکٹ لانچر ، راکٹ گولے ، کلاشنکوف اور بارودی مواد میں استعمال ہونے والے دیگر اشیاء برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چار سدہ سہیل خالد خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک دہشتگرد کسی بڑی کارروائی کی نیت سے چار سدہ شہر میں داخل ہوا ہے جس کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی چار سدہ پولیس کی اسپیشل ٹیم نے شبقدر تھانہ کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سید بادشاہ عرف معاذ الرحمن عرف عابد ولد شمندروز سکنہ شبقدر کو گرفتار کرلیا گرفتار دہشتگرد کا تعلق تحریک طالبات پاکستان شیخ خالد گروپ سے ہے جو کہ انتہائی خطرناک گروپ ہے ڈی پی او چارسدہ نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بتا دیئے ہیں جو کہ صغیہ راز میں رکھے گئے ہیں گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر مختلف علاقوں سے بیس کلو گرام بارودی مواد ، دو خود کش جیکٹ ، پندرہ دستی بم ، 170ڈیٹونیٹر راکٹ لانچر راکٹ گولے ریموٹ ٹی این ٹی بارود دو کلو پریما کارڈ سیفٹی فیوز کلاشنکوف بالی بیرنگ ٹائمرر اور انجکشن پاکٹ فون تحریک طالبان کی لیٹر پیڈ اور بارودی مواد میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء برآمد کرلی گرفتار دہشتگرد اور اس کے دیگر ساتھی مختلف بم دھماکوں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے بے شمار واقعات میں ملوث ہے دیگر ساتھیوں کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا