بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز


 جمعرات ۲۰ اپريل ۲۰۱۷    ۶ ماہ پہلے     ۳۵     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ:بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا آج چوتھا روز ہے۔مہم میں 100 فیصد ہدف کے حصول کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو حکام کے مطابق صوبے کے انیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلارہے ہیں۔پولیو حکام کےمطابق مہم میں 100 فیصد ہدف کے حصول کے لئے بھرپور کوشش جاری ہیں۔