عالیہ بھٹ نے باڈی گارڈ کو شراب پینے پر نوکری سے نکال دیا


 جمعرات ۲۰ اپريل ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۳۹     ممبئی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے باڈی گارڈ کو شراپ پینے پر نوکری سے فارغ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے قریبی دوست سدھارت ملہوترا کے گھر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں جہاں سے رات 3 بجے واپسی کے لیے انہوں نے عملے کو بلایا جس پر ڈرائیور تو فوراً پہنچ گیا لیکن سیکورٹی گارڈ نے آنے سے انکار کردیا تاہم عالیہ کے مسلسل اصرار پر باڈی گارڈ انہیں لینے پہنچا تو شراب کے نشے میں چور تھا۔عالیہ بھٹ گارڈ کے شراب کے نشے میں دھت ہونے پر بری طرح سہم گئیں اور خاموشی کے ساتھ آدھی رات کو سفر طے کیا لیکن جوں ہی واپسی گھر پہنچیں توباڈی گارڈ پر آگ بگولہ ہوگئیں اور اپنی والدہ سونی رازدان سے شکایت کردی جس پر انہوں نے باڈی گارڈ کوفوراً ہی نوکری سے فارغ کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نقل وحرکت سے میڈیا کو آگاہ رکھنے پر ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا تھا۔