جامشورو: جامعہ سندھ میں ”اینیمل سائنس نمائش 2017۔“ کا آغاز، فتح محمد برفت نے افتتاح کیا


 جمعرات ۲۰ اپريل ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۷۸     جامشورو   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو: جامعہ سندھ جامشورو میں ”اینیمل سائنس نمائش 2017ئ“ شروع ہوگئی ہے، جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کیا۔ زولاجی شعبے کی جانب سے لگائی گئی نمائش میں زولاجی کے طلباءنے پوسٹر اور دیگر اشیاءپیش کیں، جن کے ذریعے جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کی اہمیت، افادیت و نقصانات کے بارے میں معلومات دی گئی تھی۔ زولاجی شعبے میں پہنچنے پر چیئرپرسن ڈاکٹر نسرین میمن، ڈاکٹر طاہرہ جبین، ڈاکٹر ایاز قادری و دیگر نے ڈاکٹر برفت کا خیرمقدم کیا۔ نمائش کے افتتاح کے بعد وائس چانسلر نے تمام اسٹالز پر جاکر طلباءکی تیار کردہ اشیاٍ اور پوسٹرز کا جائزہ لیا اور انہیں اعالمی معیار کا قرار دیا۔ ڈاکٹر برفت نے کہا کہ زولاجی کے طلباءکی محنت، جذبہ اور تحقیقی صلاحیتوں کو دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ہے۔