جامشورو: مہران یونیورسٹی کے چار پروفیسروں کے نام داؤد یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر کے انٹرویو والی لسٹ میں شامل


 جمعرات ۲۰ اپريل ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۱۵۴     جامشورو   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو: مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے چار پروفیسروں کے نام داؤد انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر کے انٹرویو کے انٹرویو لسٹ میں شامل . سرچ کمیٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ کئے گئے چھ ناموں میں مہران یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر سسٹم انجنیئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری، ڈین فیکلٹی آف انجنیئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن میمن ، انڈسٹریل انجنیئرنگ شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر حسین بخش مری اور داؤد یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی شامل ہیں ، فیض اللہ عباسی کا تعلق مہران یونیورسٹی کے میٹلرجی اینڈ مٹیریلس انجنیرنگ شعبہ سے ہے .