جامشورو: مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بذریعہ کمپیوٹر حج قرعہ اندازی کی


 جمعرات ۲۰ اپريل ۲۰۱۷    ۶ ماہ پہلے     ۷۳     جامشورو   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو: مہران یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے حاجی محمود سینیٹ ہال میں بذریعہ کمپیوٹر کے حج قرعہ اندازی کی جس میں یونیورسٹی کے ٹیلی کمیونیکیشن شعبہ کے لیب سپروائزر ندیم احمد پتافی، کمپیوٹر سسٹم انجنیئرنگ شعبہ کے لیب اسسٹنٹ امان اللہ ابڑواور الیکٹریکل شعبہ کے لیب سپروائزر علی رضا چاچڑکا نام حج کے لئے نکلا. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے قرعہ اندازی میں نکلنے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ بنا کسی فرق کے حج کی سعادت کے لئے ہر سال بھیجتی ہے۔ اور یہ تمام ملازمین اور یونیورسٹی کے لئے بھی سعادت کی بات ہے. . اس قرعہ اندازی میں مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طحہ ٰ حسین علی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی ،چاروں فیکلٹیزکے ڈینز، ڈائریکٹرز اور چیئرمینوں نے شرکت کی.