فرانس : پیرس میں شانلیزے پر نامعلوم شخص کی فائرنگ، ایک پولیس افسرجاں بحق،ایک زخمی


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۵ ماہ پہلے     ٦۹     فرانس   پرنٹ نکالیں
فرانس : پیرس میں شانلیزے پر نامعلوم شخص کی فائرنگ، ایک پولیس افسرجاں بحق،ایک زخمی

رپورٹ    ویب ڈیسک   :پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شانلیزے پر ایک نا معلوم شخص نے اندھا دھن فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسرموقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک زخمی ہوا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے افسر کو فوری طور پر طبعی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا ،فائرنگ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔