اسلام آباد: سابق آرمی چیف کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے این او سی جاری کردیا گیا


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۶ ماہ پہلے     ٦۳     اسلام آباد   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :اسلام آباد: سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے این او سی جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) سے منظوری کے بعد قانون کے مطابق این او سی دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کو لینے کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا۔ واضح رہے کہ دسمبر 2015 میں سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد مسلم ممالک کے درمیان سلامتی کے حوالے سے تعاون سمیت فوجیوں کی تربیت اور انسداد دہشت گردی کا بیانیہ وضع کرنا تھا۔