حیدرآباد میں پاکستان انڈر ۱۹ کے ٹرائلز بدنظمی کا شکار


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۵۰     حيدرآباد   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :حیدرآباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اور پیپسی کے تعاون سے پاکستان انڈر ۱۹ کے حیدر آباد میں ہونے والے ٹرائلز بدنظمی کا شکار ہوگئے۔ حیدر آباد نیازاسٹیڈیم میں ہونے پاکستان انڈر نائیٹین کے ٹرائلز کے لیے صبح ہی سینکڑوں کھلاڑی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ تاہم کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ صبح آٹھ بجے شروع ہونے والے ٹرائیلز دس بجے تک شروع نہ کرنے پر کھلاڑیوں میں اشتعال پھیل گیا۔ کھلاڑیوں نے زبردستی اسٹیڈیم میں داخل ہو کر ہورڈنگ اور بورڈ پھاڑ دئیے ، کھلاڑیوں نے ٹرائیلز کرانے والوں سے گیندیں چھین لیں۔ ٹرائیلز کرانے والوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں ، کھلاڑیوں نے شدید نعرے بازی کی۔ بدنظمی اور احتجاج کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر احتجاج ختم کروا دیا۔