ساہیوال: عدالت کا کالعدم تنظیم کے کارکن کو ساڑھے آٹھ سال قید کی سزا کا حکم


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۵۰     ساہیوال   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :ساہیوال:اسپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے کالعدم سپاہ صحابہ پاکپتن کے عہدیدار حافظ محمود معاویہ کو ساڑھے آٹھ سال قید سخت اور تین لاکھ روپے جرما نہ کی سزا سنائی ، عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید ڈیڑھ سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔ اثتغاثہ کے مطابق 24جولائی 2016کو سی ٹی ڈی نے ایک کاروائی کے دوران 19ایس پی چک کے سلیم چوک میں فیس بک پر کالعدم تنظیم کے منافرت پھیلانے والے مواد کو پکڑا اور ملزم کے قبضہ سے میٹریل برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ 11ایف(2)،11جی (2)اور 9انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا تھا ۔ عدالت نے 11جی (2)اور 9اے ٹی اے میں چار چار سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 11ایف (2)میں چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ تمام سزائیں بیک وقت شروع ہو نگی