اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے موبائل ایپ تیار


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۶ ماہ پہلے     ۵۵     لاہور   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: پولیس نے تمام جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کا سراغ لگانے کے لئے پولیس ’’کول کٹ‘‘ کے نام سے ایک نئی موبائل ایپ تیار کی ہے جس میں پنجاب بھر کے تمام جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کا ڈیٹا ریکارڈ کردیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے تحت پولیس کسی بھی شہری پر شک پڑنے پر اس کے شناختی کارڈ کا نمبر اور ڈرائیونگ لائسنس نمبر اینٹر کرے گی تو اس پر عائد مقدمات سمیت جرائم کے حوالے سے تمام ڈیٹا سامنے آجائے گا جس سے پولیس کو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے میں مدد دستیاب ہوسکے گی۔