کوئٹہ: بلوچستان کے 500 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل، تقریب کا انعقاد


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۵۷     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں
وزیراعلیٰ بلوچستان فراریوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ: بلوچستان کے 500 سے زائد فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔کوئٹہ میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر نذیر بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 500 فراریوں نے ہتھیار ڈالے اور قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بلوچستان کی آزادی کا جھانسہ دے کر بہکایا گیا، پاکستان ہمارا ملک ہے اور بلوچ قوم محب وطن ہے۔ ہم پاک فوج ،ایف سی اور حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں عزت سے نوازا، اب ہم مرتے دم تک پاکستان کے وفادار شہری رہیں گے اور ملک کی حفاظت اورترقی میں فورسز کے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہیں۔ قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو قومی پرچم، گلدستے اور دیگر تحائف بھی پیش کئے گئے۔