عجب کرپشن کی غضب کہانی والے لوگ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، چوہدری نثار


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ایک ماہ پہلے     ۴۲     لاہور   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے قوم کو ایمانداری پر لیکچر اور لوگوں کو 62،63 پر سرٹیفکیٹ بانٹنا قیامت کی نشانیاں ہیں جب کہ عجب کرپشن کی غضب کہانی والے لوگ وزیراعظم کو مستعفیٰ ہونے کا کہہ رہے ہیں۔ ٹیکسلا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے اور نہ اس کے لیے مزید عدالتیں لگنی چاہیے مگر یہاں عدالتوں کے اوپر عدالتیں لگ رہی ہیں اور لوگ اپنی خواہشات کے مطابق عجیب عجیب منطق دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 ججوں نے اپنی الگ رائے کا اظہار ضرور کیا لیکن جے آئی ٹی بنانے میں پانچوں ججوں کے دستخط موجود ہیں جب کہ کوئی بھی جج اکثریت کے فیصلے سے اختلاف کرکے الگ بھی ہوسکتا ہے لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کسی کی خواہش کے مطابق نہیں ہوسکتا، قانون اور آئین کے مطابق ہوگا اور یہ اس وقت تک ہے جب تک جے آئی ٹی رپورٹ نہیں آجاتی لیکن لوگ عدالتی فیصلوں کے خلاف آوازیں اٹھارہے ہیں اور کچھ ججوں کے خلاف باتیں کی جارہی ہیں۔