جام شورو: سوئی گیس حکام کی جانب سے چوروں کے خلاف ایکشن، ۸۰ گھروں کے کنکشن منقطع


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۱۳٦     جامشورو   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جام شورو: جام شورو سئی گیس حکام کی جانب سے سئی گیس چوروں کے خلاف قانونی کارروائی 80گھروں سئی گیس کے کنکشن منقطع تفصیلات کے مطابق سئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر نارتھ ڈسٹیبیوشن نثار احمد شیخ کی ہدایات پر ریجنل مئنیجر عبدالرشید لغاری زونل مئنیجرایاز جکھرانی ،ڈپٹی منیجرڈسٹیبوشن صداقت علی سمون ،سب زونل منیجر اعجاز مغل،ایاز احمد میمن نے اپنی خصوصی ٹیم کے ہمراہ جام شورو تھانے کی حدود میں واقع گلشن شہباز میں اچانک چھاپے مارکر سئی گیس کی مین لائین دو انچ میں نصب 6کلپ برآمد کرکے 80سے زائد گھرو ں میں غیر قانونی سئی گیس کی چوری برآمد کرلی ہے اس موقع سئی گیس کے عملہ نے بڑی مقدار میں غیر قانونی لگے ہوئے ربڑکے پائپ اور کلپ بھی برآمد کرلئے گئیں ہیں اس موقع پر سئی گیس کے ریجنل مئنیجر عبدالرشید لغار ی نے علائقہ کمینو ں کو کہا کہ وہ سئی گیس کی چوری سے گریز کریں قانونی طور پر سئی گیس کا کنیکشن حاصل کرنے کے لئے جام شورو سندھ یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رابطہ کریں بعد ازاں کام کرنے کے دوران سئی گیس کے دو ورکر نانو اور صالح ملاح شدید گرمی کے باعث بیہوش ہوگئے جبکہ سئی گیس چوری کا سکندر علی چوہان اور نعیم کوری کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔