سنا ہے اگلے الیکشن کے لیے ہالی ووڈ کے اداکاروں سے بھی رابطے کیے گئے،عوام صرف ووٹ دینے کیلئے رہ گئے ہیں،سراج الحق


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۷ دن پہلے     ۳۰     اسلام آباد   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم نے سنا ہے اگلے الیکشن کے لیے ہالی ووڈ کے اداکاروں سے بھی رابطے کیے گئے ہیں جبکہ ملک کے عوام تو محض ووٹ دینے کیلئے ہی رہ گئے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کاکہنا تھا کہ آئندہ کے چیف جسٹس صاحبان نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کا کہا لیکن افسوس انگریزکے غلاموں نے جمہوریت سے بینکوں تک ہر چیز پر قبضہ کیا ہوا ہے اور ہماری عوام صرف ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے رہ گئے ہیں۔ 70سال سے ہم پس رہے ہیں سوچ رہے ہیں کہ متبادل نظام کیا ہے، اسلام کا نظام کیوں نہ لایا جائے جس کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے آپس میں رابطے ہیں، الیکشن سے پہلے الیکشن ریفارمزلانا ضروری ہے جبکہ الیکشن آزادانہ اور شفاف ہونا چاہیے۔ ملک میں اخلاقی اور مالی کرپشن ہے،اپوزیشن جماعتو ں کے رابطے ہوئے ہیں لیکن اگر ایجنڈابھی طے ہوجائے تو بہتر ہوتا جبکہ ملک کے عوام کوچاہیے کہ وہ شہزادوں، خان، زادوں کےخلاف نہیں اس نظام کےخلاف لڑیں۔