مردان:مشال کی طرف سے گستاخی کا علم نہیں، ایس ایس پی عبدالرﺅف کو مشال کو بچانے کا کہا،لیکچرر ضیا اللہ ہمدرد


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۱۳۱     مردان   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :مردان: مشال خان قتل کیس کے اہم گواہ یونیورسٹی لیکچرر ضیا اللہ ہمدرد نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق لیکچرر ضیا اللہ ہمدرد نے بطور گواہ مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشال خان نہ صرف میرا طالبعلم تھا بلکہ وہ میرا دوست بھی تھا، مجھے مشال کی طرف سے گستاخی کا علم نہیں۔ایس ایس پی عبدالرﺅف کو مشال کو بچانے کا کہا لیکن انہوں نے جواب دیا کہ ڈی ایس پی حیدر خان موقع پر موجود ہیں۔نہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایس ایس پی کے سامنے عبداللہ کو مارا پیٹا گیا لیکن اسے بچالیا گیا ، واقعے کے بعد اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ یونیورسٹی لیکچرر شپ سے بھی استعفیٰ دے چکا ہوں۔