لاہور:تحریک انصاف کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کی اردو ترجمہ کروا کر کاپیاں عوام تک پہنچانے کا فیصلا


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۷ دن پہلے     ۵۵     لاہور   پرنٹ نکالیں
پی ٹی آئی

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے فیصلے کو عوام تک پہنچانے کیلئے اردو ترجمہ کروا کر کاپیاں تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا اردو ترجمہ کر کے اسلام آبادجلسے کے دوران لوگوں میں کاپیاں تقسیم کرے گی جبکہ اس کے بعد دیگر شہروں میں بھی ترجمے کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گیں ۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عدالتی فیصلے سے عوامی آگاہی کیلئے ملک بھر میں سیمینارز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔