بدین: ٹیچر نے معصوم بچیوں کو اسکولی ڈریس کا بہانہ بنا کربے دخل کردیا ، بچیوں کا احتجاج


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۵ ماہ پہلے     ۸۴     بدين   پرنٹ نکالیں
معصوم بچیاں اسکولی ٹیچر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے

رپورٹ    تنویر احمد آرائیں   :بدین: بدین شہر کے گورنمنٹ پرائمری اسکول غریب آباد میں اسکولی ٹیچر علی محمد سومرو نے بچیو ں کو اسکولی ڈریس کا بہانہ بنا کر بچیوں کو اسکول سے بے دخل کر دیا جس کے خلاف معصوم بچیاں فضاملاح ، شگفتہ ملاح ،زینب ملاح اور ان کے والد جانی ملاح کے ہمرہ بدین پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کے میری بچیوں کو اسکولی ٹیچر نے بہانہ بنا کر اسکول سے بے دخل کر دیا خودا نہ خواستہ اگر بچیاں راستے سے اغوا یا کوئی اور مسئلا ہو جا تا تو اس کا زمہ دار کون ہوتا اور انہوں نے کہا کے حکومت کی جانب سے اسکولی ڈریس کا شرط ختم ہونے کے بعد بھی میری معصوم بچیوں کو اسکول سے بے دخل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کے تعلیم دشمن ٹیچر اور تعلیم دشمن انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے اور میرے معصوم بچیوں کی تعلیم کو بچایا جائے اور اگر ٹیچر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی تو میں اپنی معصوم بچیوں کے ہمرہ بدین پریس کلب پر احتجاجی بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جاؤں گا