اوستہ محمد: سیاستدان نواز شریف کو سیا سی شہید نہ بنائیں آنے والے الیکشن میں عوام کے پاس جائیں ،ڈاکٹر عبدالحئ بلوچ


 جمع ۲۱ اپريل ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۱۱۵     اوستا محمد   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    منظور سومرو   :اوستہ محمد: پانامہ لیکس کے فیصلے پر سب کو خاموش رہنا چاہئے ،عدلیہ کے فیصلے کا سب کو احترام کرنا چاہیے، پارلمنیٹ کو با اختیار ہونا چاہیے، احتجاج کی بجائے آنے والے الیکشن میں عوام کا فیصلہ سب سے زیا دہ بہتر ہوگا، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے بانی و سابق سنیٹر ڈاکٹر عبدالحئ بلوچ نے صحا فیوں سے فون پر باتیں کرتے ہوئے کہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت جو فیصلہ عدالت کی طرف سے آیا اس پر سب کو خاموشی سے احترام کرنا چایئے، کرپشن کے خلاف ادارے قائم ہیں ان کے طرف جانا چاہئے تھا، لیکن عدالت کو در خواست دی گئی تو عدالت نے اس کیس کو دیکھنا تھا، انہوں نے کہا کہ ملک کے ادارے ، عوام ، میڈ یا با اختیار نہیں ان کو با اختیار ہونا چاہئے ، ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالحئ بلوچ نے کہا کہ سیاستدان نواز شریف کو سیا سی شہید نہ بنائیں آنے والے الیکشن میں عوام کے پاس جائیں عوام ان کو خود مسترد کر دیں گے، ڈاکٹر عبدالحئ بلوچ نے کہا کہ سب اداروں کو با اختیار ہونا چا ہئے لیکن افسوس ایسے نہیں ہو تا ، عوام کو ان کے بنیا دی حقوق نہیں مل رہے ہیں ، اس ملک کو چلا نے والے کوئی اور ہیں ، انہوں نے کہا کہ 2018 الیکشن کا سال ہے سیاستدان بجائے احتجاجوں کے عوام کے پاس جائیں عوام خود ان کو مسترد کریں گے ،