کوئٹہ: کالعدم تنظیم کا کمانڈر ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل


 پير ۰۹ جنوری ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۷۸     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں
کم عمری اور نادانی میں ملک دشمنوں کے بہکاوے میں آ گیا تھا،کمانڈر بلخ شیربادینی(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ: کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا کمانڈر بلخ شیربادینی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم بی ایل اے نوشکی کے فراری کمانڈر بلخ شیر بادینی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 20 سے زائد فراریوں سمیت ہتھیار ڈالے۔ ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق ڈیرہ بگٹی اور کوہلو سے ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلخ شیر بادینی نے کہا کہ کم عمری اور نادانی کے باعث ملک دشمنوں کے بہکاوے میں آ گیا اور ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں چلا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں پر نام نہاد ایجنڈا مسلط کیا جا رہا تھا ، بھٹکے بلوچ بھائیوں سے کہتا ہوں کہ بھارت کی باتوں میں نہ آئیں اور بلوچ نوجوان تعلیم حاصل کر کے ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پر بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفرار بگٹی نے بلخ شیر بادینی کو قومی دھانے میں شمولیت پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم کے لوگ خود آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں لیکن ان کی وجہ سے معصوم بلوچ پہاڑوں پر موجود ہیں ۔