کوئٹہ : عوام کے ساتھ زیادتی کرنے والاجیل جائے گا ، وزیر اعلی بلوچستان


 منگل ۱۰ جنوری ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۵۷     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں
وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری (فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ شپ بریکنگ یارڈ میں آگ لگنے والے جہازکے مالک کو گرفتارکرلیا،عوام کے ساتھ زیادتی کرنے والاجیل جائے گا، ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز کو آگ لگنے کا واقعہ افسوسناک ہے، حادثے کا نوٹس لے لیاہے۔پہلے واقعے کی انکوائری مکمل نہیں ہوئی کہ دوسرا واقعہ ہوگیا ہے۔واقعے میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ ٹھیکیداری سسٹم بھی ختم کردیاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بی ڈی اے اور ماحولیات کے حکام بھی شاید ملی بھگت میں شامل ہوں ، محکمہ کسٹم کی ملی بھگت سے آتش گیر مادہ بحری جہازمیں لایاجاتاہے۔