لاہور :پانامہ لیکس جیسی کئی اورلیکس کا انکشاف ہونا ابھی باقی ہے ، طاہر القادری


 منگل ۱۰ جنوری ۲۰۱۷    ۳ ماہ پہلے     ۴۹     لاہور   پرنٹ نکالیں
سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری (فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ پامانا لیکس تو محض کرپشن کے سمندر کا ایک قطرہ ہے۔بہت سے انکشافات ہونے ابھی باقی ہیں۔طاہر القادری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایک خاندان نے ریاست کے وسائل کو اپنی ڈھال بنا رکھا ہے ان کا جیسے جی چاہتا ہے ان وسائل کا بے دریغ اپنے مفاد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔لیکن جمہوری ملک میں خود کو بچانے کیلئے آئین کو کوئی بدل نہیں سکتا،کرپٹ ٹولا عنقریب اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس جیسی کئی اورلیکس کا انکشاف ہونا ابھی باقی ہے ۔