پشاور:عمران خان نیا وزیراعظم ڈھونڈنے کے بجائے نئی پارٹی ڈھونڈنا شروع کردیں،امیر مقام


 بدھ ۱۱ جنوری ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ٦۹     پشاور   پرنٹ نکالیں
پاناما کیس نے عمران خان کو ڈبو دیا ہے(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :پشاور: وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہمارے لئے نیا وزیراعظم ڈھونڈنے کے بجائے اپنے لئے نئی پارٹی ڈھونڈنا شروع کردیں۔ پشاور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاناما کیس نے عمران خان کو ڈبو دیا ہے جس کی وجہ سے ان کی اپنی جماعت ٹولوں میں تقسیم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لائے گی اور قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کے خاتمے کا سہرا بھی وزیراعظم نواز میاں محمد نوازشریف کے سر ہی سجے گا۔