پاکستان کرکٹ بورڈ کا کبیر خان کو خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ


 بدھ ۱۱ جنوری ۲۰۱۷    ۶ ماہ پہلے     ۷۵     لاہور   پرنٹ نکالیں
شہریار خان کی کبیر خان سے میٹنگ آج ہوگی(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے باسط علی کی جگہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر کبیر خان کو خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔شہریار خان نے بتایا ہے کہ کبیر خان سے بدھ کو میٹنگ ہوگی ،وہ حبیب بینک کے بھی کوچ ہیں اس لئے ان سے ان کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی۔شاہد انور کو بیٹنگ کوچ اور اقبال امام کو فیلڈنگ کوچ بنانے کی تجویز ہے۔شہریار خان نے کہا کہ ابھی باسط علی کو کوئی ذمے داری نہیں دی گئی،پی سی بی ان کے حولے سے پرانے موقف پر قائم ہے