بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا فوجی لاپتہ


 بدھ ۱۱ جنوری ۲۰۱۷    ۴ ماہ پہلے     ۷۲     دلی   پرنٹ نکالیں
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے تیج بہادر سے رابطہ نہیں ہوا،اہلیہ(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :نئی دلی: بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا بھارتی فوجی لاپتہ ہوگیا۔ فوجی کی اہلیہ شرمیلا کا کہنا ہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے تیج بہادر سے رابطہ نہیں ہوا۔بھارتی فوجی تیج بہادر کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ اس کی اہلیہ شر میلا کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ شر میلا کا کہنا ہے کہ نہیں پتہ کے تیج بہادر کہاں اور کس حالت میں ہے۔ میرے شوہر نے روٹی مانگ کر غلط نہیں کیا اسے انصاف ملنا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بی ایس ایف نے اپنے سپاہی کو عادی مجرم قرار دیا تھا۔ تیج بہادر سنگھ یادو کی جانب سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ فوجی افسران سب کچھ بیچ باچ کرکھاجاتےہیں، یہاں تک کہ کھانے پینے کاسامان بھی، جبکہ کھانے پینے کو کچھ نہیں دیا جاتا، بارڈر پر کھانے کے لالے پڑگئے ہیں، بھوکے پیٹ کیا خاک جنگ لڑیں گے۔