ٹوئنٹی20سیریز سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے ویسٹ انڈین آفیشلز پاکستان آئیں گے


 بدھ ۱۱ جنوری ۲۰۱۷    ۶ ماہ پہلے     ۵٦     لاہور   پرنٹ نکالیں
سیکورٹی ٹیم میں منیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اورپال سلوو شامل ہیں(فائل فوتو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلیے ٹیم تشکیل دیدی، قیادت منیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سیکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر ینگے، ٹوئنٹی20سیریز کھیلنے کا فیصلہ مہمان وفد کی رپورٹ دیکھ کرکیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کو 2ٹوئنٹی 20 میچزکی سیریز کھیلنے کی دعوت دے رکھی ہے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدرعظیم بصارت کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لینے کیلیے اپنی سیکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجے گا۔انھوں نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے، اسی لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیج رہا ہے، قیادت منیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سیکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر رہے ہیں، فیکا کی تشویش کے باوجود اپنے سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ پر انحصار کرینگے۔ عظیم بصارت نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں سیریز کے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں اور اگر پی سی بی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کی ضمانت دے دیتا ہے تو یہ میچز ہوسکتے ہیں۔