افغانستان کے صوبے قندھار میں بم دھماکا، 9افراد ہلاک


 بدھ ۱۱ جنوری ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۳۳     کابل   پرنٹ نکالیں
دھماکے میں قندھار کے گورنر اور متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی زخمی ہوئے(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کابل: افغانستان کے صوبے قندھار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق گورنر ہاؤس کے کمپاؤنڈ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور سینئر حکام سے ملاقات کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں صوبہ قندھار کے گورنر اور امارات کے سفیر بھی زخمی ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات کے وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے بم دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے سفیرعبداللہ الکابی بھی زخمی ہوئےہیں۔