راولپنڈی: آرمی چیف کی افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت


 بدھ ۱۱ جنوری ۲۰۱۷    ۶ دن پہلے     ۱٦     راولپنڈی   پرنٹ نکالیں
پاک فوج افغان عوام اور فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :راولپنڈی: آرمی چیف کا قندھار اور کابل میں دہشتگردی کی کارروائیوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف افغان عوام اور فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار اور کابل میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں آرمی چیف کا دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان عوام اور افغان فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔