گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کراچی میں انتقال کرگئے


 بدھ ۱۱ جنوری ۲۰۱۷    ۶ ماہ پہلے     ٦۲     کراچی   پرنٹ نکالیں
گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کراچی میں انتقال کرگئے

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی : گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کراچی میں انتقال کرگئے، ترجمان گورنر ہاؤس نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی عمر 79 سال تھی، وہ کافی عرصے سے علیل تھے، ان کے سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری تھی جبکہ نجی اسپتال میں ان کا مسلسل علاج جاری رہا۔سعید الزمان صدیقی نے عشرت العباد خان کے استعفے کے بعد 11 نومبر 2016ء کو گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، وہ سندھ کے 31ویں گورنر تھے۔