فیصل آباد میں چکن پاکس وائرس قابو میں نہ آ سکا، مزید 7 افراد اسپتال داخل


 جمع ۰۹ جون ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ٦٦     فیصل آباد   پرنٹ نکالیں
(

رپورٹ    ویب ڈیسک   :فیصل آباد: فیصل آباد میں چکن پاکس وائرس قابو میں نہ آ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی مرض سے متاثر ہو کر مزید 7 افراد اسپتالوں میں پہنچ گئے جبکہ محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں 2 ہزار سے زائد افراد چکن پاکس کا شکار ہو چکے ہیں۔ چکن پاکس کے مرض نے ضلع بھر میں اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی مرض سے متاثر ہو کر 4 مریض الائیڈ اسپتال اور 3 ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال میں لائے گئے اور یوں آئیسولیشن وارڈز میں داخل ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 510 ہو گئی ہے جبکہ ضلعی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال 2 ہزار 95 افراد چکن پاکس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 10 ہزار کے قریب افراد کو اس مرض سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی۔